فیصل آباد میں اشتہاری ملزموں کی پولیس پر فائرنگ ،ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید ,2 راہ گیر زخمی

فیصل آباد میں اشتہاری ملزموں کی پولیس پر فائرنگ ،ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار ...
فیصل آباد میں اشتہاری ملزموں کی پولیس پر فائرنگ ،ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید ,2 راہ گیر زخمی

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیصل آباد میں  جنرل بس سٹینڈ کے قریب اشتہاری ملزموں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 2اہلکار شہید ہوگئے ہیں  ،فائرنگ سے 2 راہ گیر بھی زخمی  جبکہ فائرنگ کرنے والے اشتہاری ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

”شیپس جم “کے مالک نے عمران خان کو10ارب روپے کی آفر کرائی:نبیل گبول کا دعویٰ

تفصیلات کے مطابقایس ایچ او مدینہ ٹاؤن  مہر ندیم انجم اپنے گن مین شہزاد کے ہمراہ پرائیویٹ گاڑی میں اغواء برائے تاون کے ملزموں کی ریکی کیلئے لاری اڈا  بس سٹینڈ گئے۔ لاری اڈا کے قریب رکشہ میں موجود مشکوک افراد کو دیکھ کر ایس ایچ او  مہر ندیم نے تعاقب شروع کر دیا جس پر  ملزمان نے ان  کی گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے  میں پولیس نے جوابی فائرنگ کی تاہم  فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او مہر ندیم انجم اور گن مین شہزاد موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ جبکہ فائرنگ سے 2 راہ گیر بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر  الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے لاری اڈاے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کرتے ہوئے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ ایس ایچ او مہر ندیم کو  رواں ماہ 21  اپریل کو تھانہ ڈجکوٹ سے تھانہ مدینہ ٹاؤن  تعینات کیا گیا تھا۔

مزید :

فیصل آباد -