تحریک انصاف کی کل کراچی میں ریلی، قیادت عمران خان کریں گے

تحریک انصاف کی کل کراچی میں ریلی، قیادت عمران خان کریں گے
تحریک انصاف کی کل کراچی میں ریلی، قیادت عمران خان کریں گے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کے لئے کل مزار قائد سے جیل چورنگی تک ریلی نکالے گی جس کی قیادت عمران خان کریں گے۔

’بوڑھے مرد مجھے یہ ایک کام کرنے کے ہزاروں روپے دیتے ہیں‘ نوجوان لڑکی نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا، کیا کام کرتی ہے؟ جواب کوئی انسان سوچ بھی نہیں سکتا

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے کراچی میں پاور شو دکھانے کے لئے کل کراچی حقوق ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے اور اس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ شہر قائد کےمختلف علاقوں میں استقبالی کیمپ بھی لگا دیے گئے ہیں جبکہ پارٹی رہنماﺅں نے پمفلٹ تقسیم کرکے شہریوں کومارچ میں شرکت کی دعوت دی ۔پی ٹی آئی کے کیمپوں میں ترانے بجائے جا رہے ہیں۔ کھلاڑی اور رہنماپرامید ہیں کہ کل کی ریلی ثابت کردے گی کہ کراچی والوں کو ان کے حقوق نہیں دیے گئے اور تحریک انصاف ہی انہیں مسائل سے نکال سکتی ہے۔

صوبائی حکومت نے چین کے ساتھ 23 بلین ڈالرکے معاہدے کرلیے:پرویز خٹک

پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کا شانداراستقبال کریں گے اور زیادہ تعداد میں افراد کو ریلی میں شریک کرانے کی کوشش کریں ۔

مزید :

قومی -