لیاری میں تمام کارروائیوں کی ذمہ دار ٹی ٹی پی،آپریشن میں کسی بھی مجرم کونہ چھوڑنے کی ہدایت کی:قائم علی شاہ

لیاری میں تمام کارروائیوں کی ذمہ دار ٹی ٹی پی،آپریشن میں کسی بھی مجرم کونہ ...
لیاری میں تمام کارروائیوں کی ذمہ دار ٹی ٹی پی،آپریشن میں کسی بھی مجرم کونہ چھوڑنے کی ہدایت کی:قائم علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہاہے کہ لیاری گینگ وار میں تمام تر کارروائیوں کی ذمہ دارٹی ٹی پی ہے،ہم نے کراچی نے آپریشن میں پولیس ہدایت دی کہ کسی بھی مجرم  کو نہ چھوڑا جائے۔

تھانہ بنی گالہ کی حدود میں فائرنگ 2افراد جاں بحق ، ایک زخمی

دنیا نیوز کے پروگرم” سوال عوام کا“میں گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ کاکہنا تھا کہ میرے بے اختیار وزیراعلی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ،کراچی سے کشمور تک صرف میں انچارج تھا اور جتنا میرے دور میں کام ہواہے اتنا کسی کے دور میں نہیں ہواہے۔انہوں نے کہاکہ رینجرز اور پولیس نے اچھا کام کیا اور ہمیشہ سینے پر گولیاں کھائی ہیں۔ پنجاب میں نہیں پکڑے گئے جتنے ہم نے پکڑے لیاری گینگ وار میں پکڑے ہیں ،یہی نہیں ہم نے پولیس کو آپریشن میں لیاری میں کسی کرمنل کو نہ چھوڑنے کی ہدایت دیں، ہم نے وہاں پر باقاعدہ کیمپ قائم کئے اور موثر کارروائی کی۔قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ بلاول کا انداز بھٹووالا ہے ابھی ان کو وقت چاہیے لیکن انہیں کسی تربیت کی ضرورت نہیں ہے جبکہ ذوالفقار مرز ا پارٹی کی پالیسی کے مطابق نہیں چل رہے تھے، آصف علی زرداری نے بھی ذوالفقار مرزاکو روکا مگر وہ نہیں مانے۔

مزید :

کراچی -