آئی پی ایل :ممبئی انڈینز نے گجرات لائنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دیدی

آئی پی ایل :ممبئی انڈینز نے گجرات لائنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے ...
آئی پی ایل :ممبئی انڈینز نے گجرات لائنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دیدی

  


راجکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمئر لیگ کے 35ویں میچ میں ممبئی انڈینز نے گجرات لائنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی ہے، بلے باز  پرتھیو پاٹیل 70 رنز بنا کر نمایاں رہے، ممبئی انڈینز نے آخری اوور میں سکور برابر کردیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سپر اوور کروایا گیا جس میں گجرات لائنز  کے بلے باز ممبئی انڈینز کے 12 رنز کے ہدف کو پورا کرنے میں ناکام رہے۔

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے آسٹریلین جونیئر ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

تفصیلات کے مطابق ممبئی انڈینز نے بیٹنگ کا آغاز جا رحانہ انداز میں کیا، پہلے بلے باز  پرتھیو پاٹیل نے 1 چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 70 رنز کی جا رحانہ اننگز کھیلی۔دوسرے بلے باز بٹلر 9 اور رانا 19 رنز بنانے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے۔شرما نے 5 ، پولارڈ نے 15 ،پانڈیا نے 29 اور مکلینگھم نے صرف 1 سکور بنایا۔بلے باز ہر بجن سنگھ  بغیر کوئی سکور کیے ہی پویلیئن لوٹ گئے۔گجرات لائنز کی جانب سے باسل تھامپی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں گجرات لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  9 وکتوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے،بلے باز ایشان خان 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔مکیلم نے صرف 6 رن زبنائے جبکہ رائنا بھی 1 سکور کرنے کے بعد آوٹ ہوگئے۔بلے باز فنچ بغیر کوئی سکور کیے ہی پویلیئن لوٹ گئے ۔کارتھک  نے2 ، جڈ یجا نے 28،فالکنر نے 21 ، عرفان پٹھان نے 2 اور اینڈریوو نے 25 رنز بنائے۔بلے باز باسل تھامپی 2 اور انکت سونی 7 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

مزید : T20


loading...