ملک بھر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی: وزرات پانی و بجلی

ملک بھر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی: وزرات پانی و بجلی
ملک بھر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی: وزرات پانی و بجلی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزرات پانی و بجلی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، ملک میں بجلی کی پیداوار14470میگا واٹ ہے جبکہ طلب 17408میگا واٹ  اور شارٹ فال 2932میگا واٹ ہے۔

وزارت پانی و بجلی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 17408میگا واٹ  جبکہ پیداوار 14470میگا واٹ ہے، بجلی کا شارٹ فال 2932میگا واٹ ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق ملک بھر میں پانی سے 4465میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ تھرمل پاور پلانٹ سے 2783میگا واٹ اور آئی پی پیز سے 7228میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق ملک بھر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -