تصویر میں نظر آنے والی یہ خاتون دراصل کون سی معروف اداکارہ ہے اور اب یہ کیسی دکھتی ہے؟

تصویر میں نظر آنے والی یہ خاتون دراصل کون سی معروف اداکارہ ہے اور اب یہ کیسی ...
تصویر میں نظر آنے والی یہ خاتون دراصل کون سی معروف اداکارہ ہے اور اب یہ کیسی دکھتی ہے؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی وی اور فلم کی معروف پاکستانی اداکارہ ثنا فخر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں پہچاننا انتہائی مشکل ہے۔

ثنا فخر نے ’ باڈی شیمنگ‘ کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کیلئے اپنی پرانی اور نئی تصویر شیئر کی ہے ۔ ثنا کی پرانی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کا وزن کس حد تک بڑھا ہوا ہے اور انہیں پہلی نظر میں پہچاننا لگ بھگ ناممکن ہے۔ خیال رہے کہ ثنا فخر اپنی فٹنس پر خصوصی توجہ دیتی ہیں اور گاہے اپنی ورک آﺅٹ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ثنا نے حالیہ پوسٹ میں باڈی شیمنگ کو موضوع بنایا اور لکھا کہ آخر یہ دہرا معیار کب ختم ہوگا اور ہم لوگوں کو اپنی نظر سے پرکھنا کب چھوڑیں گے؟ آخر لوگ باڈی شیمنگ کا نشانہ بننے والے کچھ مخصوص لوگوں کا تو دفاع کرتے ہیں لیکن باقی لوگوں کا دفاع کیوں نہیں کرتے؟ آخر ہم لوگوں کو ان کے ڈھنگ سے زندگی کیوں نہیں گزارنے دیتے؟۔

ثنا فخر کے مطابق سب سے ضروری صحتمند رہنا ہے، زندگی میں ایسے کئی مواقع آتے ہیں جب لوگوں کا وزن بڑھ جاتا ہے لیکن ضروری نہیں کہ زیادہ وزن والے لوگ زندگی کا لطف نہ اٹھاسکیں اور سمارٹ لوگ ہی اس نعمت سے لطف اندوز ہوسکتے ہوں۔ ’ ہمارا اصل مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ہم دوسرے لوگوں کو زندگی میں کچھ کر گزرنے کا حوصلہ دیں‘۔

انسٹاگرام@sana_fakhar

مزید :

تفریح -