خاورگھمن نے مختلف مکاتب فکرکے مدارس سے متعلق قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

خاورگھمن نے مختلف مکاتب فکرکے مدارس سے متعلق قوم کو بڑی خوشخبری سنادی
خاورگھمن نے مختلف مکاتب فکرکے مدارس سے متعلق قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار خاور گھمن نے کہاہے کہ مدارس اصلاحات کے بارے میں قدم تو اٹھانا پڑے گا ، ماضی کی حکومتیں اور اسٹیبلشمنٹ ان کی سرپرستی کرتی تھیں، اب ہائی لیول پر مختلف مکاتب فکر کے مدارت اور علماءکے ساتھ اجلاس ہوئے ہیں ، ان میں اتفاق رائے پایاجارہاہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “میں گفتگوکرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ مدارس اصلاحات کے بارے میں قدم تو اٹھانا پڑے گا ، ماضی کی حکومتیں اور اسٹیبلشمنٹ ان کی سرپرستی کرتی تھیں، اب ہائی لیول پر مختلف مکاتب فکر کے مدارس اور علماءکے ساتھ اجلاس ہوئے ہیں ، ان میں اتفاق رائے پایاجارہاہے اوراب اس سے اچھائی کا پہلونکلنے کی امید ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فوجی قیادت اور وزیر اعظم نے پی ٹی ایم کو بلا یا ، پارلیمنٹ میں بلا کر بھی ان کے تحفظات سنے گئے لیکن اس سب کے باوجود بھی وہ یہ سارا کچھ کررہے ہیں تو ان کے خلاف حرکت میں آجانا چاہئے ۔

مزید :

قومی -