وزارتوں میں کیا ہورہاہے ؟ مظہر عباس کا تشویشناک دعویٰ

وزارتوں میں کیا ہورہاہے ؟ مظہر عباس کا تشویشناک دعویٰ
وزارتوں میں کیا ہورہاہے ؟ مظہر عباس کا تشویشناک دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ کسی وزارت میں چلے جائیں ،فائل پیسے دیئے بغیر آگے نہیںبڑھتی ، کرپشن معیشت کوکھاگئی ہے، کرپشن کی وجہ سے پاکستان کی معیشت ترقی نہیں کرسکی ، اب نیب کے قوانین اچھے بنائیں یا برے لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ معیشت ترقی نہیں ترقی کرسکی۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ پاکستان کو تعلیمی اصلاحات کی ضرورت ہے ، مدرسوں میں بچے کو تعلیم ، رہائش اورکھانا ملتاہے لیکن بنیادی طور پر تعلیمی اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرف اور مذہبی جماعتوں میں تناﺅ کی وجہ سے مدرسہ اصلاحات نہ ہوسکیں، اس وقت کی حکومت اور اس کے بعد آنیوالی حکومت علما کے ساتھ اور وفاقی المدارس کے ساتھ گفت و شنید ہی نہیں کرپائی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمیں انتظار کرنا پڑے گا کہ مدرسہ اصلاحات آتی کس طرح ہیں لیکن اس کے ساتھ ہمیں یہ بھی پتہ ہونا چاہئے کہ تعلیم اب صوبائی ایشو ہے ، وفاقی ایشو نہیں ہے ، اس معاملے کوبھی دیکھنا ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی وجہ سے پاکستان کی معیشت ترقی نہیں کرسکی ، اب نیب کے قوانین اچھے بنائیں یا برے لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ معیشت ترقی نہیں ترقی کرسکی ،کسی وزارت میں چلے جائیں ،فائل پیسے دیئے بغیر آگے نہیں بڑھتی ، کرپشن معیشت کوکھاگئی ہے ۔

مزید :

قومی -