نواز شریف کو میڈیکل گراﺅنڈ پر بیل نہیں دی گئی ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب کا اہم انکشاف

نواز شریف کو میڈیکل گراﺅنڈ پر بیل نہیں دی گئی ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ...
نواز شریف کو میڈیکل گراﺅنڈ پر بیل نہیں دی گئی ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب کا اہم انکشاف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ نواز شریف کے مقدمے میں میڈیکل گراﺅنڈ پر بیل نہیں دی گئی بلکہ نوازشریف نے کہا تھا کہ جیل میں دل گھبراتاہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ لگتا ہے کہ کچھ واضح ثبوت افواج پاکستان کے پاس موجود ہیں جس کی وجہ سے پریس کانفرنس کی گئی ،اس کا انسداد دہشتگردی عدالت میں ٹرائل ہوسکتا ہے لیکن اس کے لئے اچھاہے کہ یہ معاملے سپریم کورٹ میں لایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ابھی تک نواز شریف کوملک سے باہر جانے کی گنجائش نہیں دی البتہ مسلم لیگ ن کی جانب سے درخواست دی گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے مقدمے میں میڈیکل گراﺅنڈ پر بیل نہیں دی گئی بلکہ نوازشریف نے کہا تھا کہ جیل میں دل گھبراتاہے ۔

مزید :

قومی -