پاک فوج عوام کی حمایت سے مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج عوام کی حمایت سے مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی: آرمی چیف جنرل قمر ...
پاک فوج عوام کی حمایت سے مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چونیاں اور قصور کا دورہ کیا اور ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز میں لاہور کور اور منگلا کور کے جوانوں کی مشقیں دیکھیں۔ آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اورجوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج عوام کی حمایت سے مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی، مسلح افواج جواں مردای اور بہادری سے وطن کا دفاع یقینی بنائیں گی

مزید : اہم خبریں /قومی /دفاع وطن