”غداروں کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں“،سینیٹر جاوید عباسی پی ٹی ایم کے خلاف میدان میں آگئے

”غداروں کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں“،سینیٹر جاوید عباسی پی ٹی ایم کے خلاف ...
”غداروں کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں“،سینیٹر جاوید عباسی پی ٹی ایم کے خلاف میدان میں آگئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر جاوید عباسی نے کہاڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جوکہا گیاہے اگر یہ سچ ہے تو پھر پی ٹی ایم کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے ،غداروں کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ پی ٹی ایم کا معاملہ بڑا مختلف ہے ، ایک ایسے وقت میں یہ تحریک چلائی گئی ہے کہ اس پر بہت سے سوالات اٹھتے ہیں ، جب یہ تحریک چل رہی تھی تو اس وقت ان کو کیوں نہیں روکا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے خود جاکر فاٹا میں کہاہے کہ پی ٹی ایم کے مطالبات جائز ہیں لیکن ان کا طریقہ کار مختلف ہے لیکن آج ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جوکہا گیاہے اگر یہ سچ ہے تو پھر ا ن کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے ،غداروں کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -