پی ٹی ایم کے خلاف آئین کے کس آرٹیکل کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے ، مشیر اطلاعات سندھ کی وضاحت

پی ٹی ایم کے خلاف آئین کے کس آرٹیکل کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے ، مشیر اطلاعات ...
پی ٹی ایم کے خلاف آئین کے کس آرٹیکل کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے ، مشیر اطلاعات سندھ کی وضاحت

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاہے کہ آئین کے آرٹیکل 17کے تحت کوئی بھی تنظیم جو پاکستان کے اقتداراعلیٰ کے خلاف کام کررہی ہو تو اس پر وفاقی حکومت پابندی لگا سکتی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ آئین کے آرٹیکل 17کے تحت کوئی بھی تنظیم جو پاکستان کے اقتداراعلیٰ کے خلاف کام کررہی ہو تو اس پر وفاقی حکومت پابندی لگا سکتی ہے اور معاملہ پھر سپریم کورٹ میں جائیگا کہ آیا کہ جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ بنتے ہیں یا نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی سیاسی جماعت یاشخص نے ماورائے آئین کچھ اقدامات کئے ہیں تو شواہد پیش کئے جائیں ، یہ بات کوئی غلط نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف کوئی شخص بھی کام کررہاہے تواس کے بعد پاکستان میں سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں ہونا چاہئے لیکن اس کے شواہد پیش کئے جانے چاہئے ۔

مزید :

قومی -