ہمایو ں اختر خان نے فوجی عدالتوں کے قیام کی توجیح بیان کردی

ہمایو ں اختر خان نے فوجی عدالتوں کے قیام کی توجیح بیان کردی
ہمایو ں اختر خان نے فوجی عدالتوں کے قیام کی توجیح بیان کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ فوجی عدالتیں جس وجہ سے بنی تھیں، اس کی وجہ ہماراعدالتی نظام کمزور ہے لیکن ہم ان چار سالوں میں عدالتی نظام میں کیا بہتری لیکر آئے ہیں ، ملکی سلامتی پر فوج اورحکومت ایک پیچ پر ہیں۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایو ں اختر خان نے کہا کہ فاٹا میں جو کام ہواہے ، وہ پاکستان کی فوج نے کیاہے ، مجھے بتائیں کہ فاٹا میں کس سیاسی پارٹی نے کام کیاہے ، پی ٹی ایم سے بات چیت کا سلسلہ چلنا چاہئے ، فوجی عدالتیں جس وجہ سے بنی تھیں، اس کی وجہ ہماراعدالتی نظام کمزور ہے لیکن ہم ان چار سالوں میں عدالتی نظام میں کیا بہتری لیکر آئے ہیں ، ملکی سلامتی پر فوج اورحکومت ایک پیچ پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بات اگر پرورش کی ہونی ہے تو پھر میں یہ کہتا ہوں کہ نوے کی دہائی میں جب نواز شریف وزیراعلیٰ بنے تو ان کی کیا سیاسی بنیاد تھی ؟

مزید :

قومی -