اٹھارویں ترمیم انتہائی حساس معاملہ ہے ،اس پر وفاق کی تمام اکائیوں کو آن بورڈ لینا چاہیے :خواجہ آصف

اٹھارویں ترمیم انتہائی حساس معاملہ ہے ،اس پر وفاق کی تمام اکائیوں کو آن بورڈ ...
اٹھارویں ترمیم انتہائی حساس معاملہ ہے ،اس پر وفاق کی تمام اکائیوں کو آن بورڈ لینا چاہیے :خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم طویل مدت کی بحث کے بعد منظور ہوئی اور یہ معاملہ انتہائی حساس ہے، اس پروفاق کی تمام اکائیوں کو آن بورڈ لے کر بات کرنی چاہیے، اگر تمام اکائیوں کو آن بورڈ لیے بغیرمعاملات ہوئے تو تنازعات بڑھیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ 18 ویں ترمیم میں بہتری لانے سے متعلق بات چیت پر پارٹی فیصلہ کرے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کے دوران گھر پر زیادہ وقت گزار رہا ہوں، کافی عرصے بعد گھر پر رہنے کا موقع ملاہے کیونکہ 30 سال کی سیاست نے کافی مصروف رکھا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا جب ختم ہوگی تو معاشرے میں کافی تبدیلیاں آئیں گی۔نیب آرڈیننس سے متعلق لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس سے متعلق دو ماہ پہلے تک تو حکومتی نمائندوں سے رابطے تھے لیکن 18ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم کے حوالے سے دو ماہ پہلے بات ہوئی لیکن نتیجہ خیزنہ رہی، اگر نتیجہ آیا ہوتا تو اجلاس بلا کر ڈرافٹ سامنے رکھا جاتا۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے، نیب آرڈیننس کو دوبارہ لاگو کیا جائے۔

مزید :

قومی -