اینکر پرسن ماریہ میمن کے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ آگیا

اینکر پرسن ماریہ میمن کے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ آگیا
اینکر پرسن ماریہ میمن کے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ آگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اے آر وائی نیوز سے وابستہ خاتون اینکر ماریہ میمن کے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ آگیا۔

ماریہ میمن نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہے جس پر وہ خوشیاں منارہی اور اللہ کا شکر ادا کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ پیر کے روز اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد آفس میں 8 لوگوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دفتر بند کرکے باقی سٹاف کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔

ماریہ میمن نے ٹیسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اے آر وائی اسلام آباد میں کورونا کے بہت سے کیسز آنے کے بعد وہ اپنا ٹیسٹ کرواکے گھر پہنچی ہیں ، ان کا نتیجہ 24 گھنٹے میں آئے گا۔ " مجھے کورونا کی کوئی علامت نہیں اس لیے امید ہے کہ سب ٹھیک ہوگا۔"

View this post on Instagram

As you all know , there have been numerous Corona positive cases in ARY Islamabad office so I just got back home after getting my test done. The results shall come after 24 hours. I have absolutely no symptoms so far, so hopefully I ll be Okay . Cheema Saheb did ask me why I looked so insanely happy in this tasveer. To which , I responded that I want to deal with this with a positive state of mind. Stay Safe, Stay Home. Inshallah, Together we can beat #covid19

A post shared by Maria Memon (@mariamemonofficial) on

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -