ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج ایک اچھا اور مالی لحاظ سے شاندار دن ہے۔ آپ کی ضرورت بھی پوری ہو گی اور مستقبل کے حوالے سے بھی اچھی خبریں ملیں گی۔ اولاد کے لئے بھی خوشخبری ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ جس بھی معاملات میں پریشانی کا شکار ہیں۔ اس سے نکلنے کی خوشخبری ملے گی اور اگر کسی کام میں رکاوٹ بھی آ رہی ہے تو گھبرائیں نہیں،دو دن بعد ہر رکاوٹ دور ہوگی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کی محنت رائیگاں جا رہی ہے۔ معقول کام میں وقت ضائع کر رہے ہیں جو کہ بالکل فائدہ مند نہیں ہے۔ اپنے تمام حالات کا جائزہ لیں اور سیدھے راستے پر چلنے کی کوشش کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
کچھ لوگ آپ کو بے وقوف بنا رہے ہیں اور کچھ اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں جو کہ سخت نقصان دہ بات ہے۔ عقل سے کام لیں۔ آپ کسی بڑے نقصان کی طرف جا رہے ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج اچھا دن ہے۔ آپ کو کافی دنوں سے جس خبر کا انتظار تھا۔ وہ مل جائے گی اور اہم فیصلہ بھی متوقع ہے۔ آپ کے لئے آج دن تبدیلی کے حوالے سے بھی خبر دے سکتا ہے۔
برج سنبلہ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اپنی نظریں اور نیت صاف رکھیں۔ آپ کی خیریت اسی میں ہے۔ جو لوگ اپنے معاملات ٹھیک کرلیں گے وہ بڑی کامیابی پا لیں گے۔ آج کا دن آپ کی عقل کا امتحان ہی ثابت ہوگا۔
برج میزان، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو استخارے کی مدد سے چلنے کی ضرورت ہے۔ حالات اس وقت ٹھیک نہیں ہیں۔ آپ بلا وجہ مشکل میں آئے ہوئے ہیں اور جس قدر ممکن ہو صدقے سے بھی ضرور کام لیں۔
برج عقرب، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک دوست بے وفائی کر سکتا ہے اور آپ کو کسی مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ آج اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور خود کو آنے والے حالات کے لئے تیار بھی رکھیں۔
برج قوس، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنا حصار بنا کر چلیں۔ چاروں قل پڑھ کر اپنے اوپر پھونک لیا کریں۔ اس سے کوئی دشمن چاہ کر بھی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔ آج کا دن حسب توفیق صدقہ دیناکا بھی ہے۔
برج جدی، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
تبدیلی والا ستارہ مسلسل زائچے میں بیٹھا ہوا آپ کو موجودہ جگہ سے تبدیلی کا اشارہ دے رہا ہے اور یہ اور بھی معاملات میں حیران کن بہتری لا کر آپ کو خوشیوں سے نوازے گا۔
برج دلو، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
صرف ایک دن اور انتظار کر لیں، آپ جو چاہ رہے ہیں۔ ان شاء اللہ معاملات اسی جانب ہی جائیں گے۔ آج شام تک آپ کی پوزیشن مضبوط اور مستحکم ہوتی دکھائی دے رہی ہے، ان شاء اللہ
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج آپ کی ایک دلی مراد پوری ہو رہی ہے اور آپ کو اپنے کسی قریبی دوست سے بھی فائدہ حاصل ہوگا۔ جو کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اب آہستہ آہستہ اسی جانب جا رہے ہیں۔