امریکا میں کوروناوائرس سے ہلاکتیں 57 ہزار کے قریب،کس ریاست میں کتنے لوگ ہلاک ہوئے؟افسوسناک اعدادوشمار جاری

امریکا میں کوروناوائرس سے ہلاکتیں 57 ہزار کے قریب،کس ریاست میں کتنے لوگ ہلاک ...
امریکا میں کوروناوائرس سے ہلاکتیں 57 ہزار کے قریب،کس ریاست میں کتنے لوگ ہلاک ہوئے؟افسوسناک اعدادوشمار جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتیں جاری ہیں،اب تک  56 ہزار803 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں، متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 10 ہزار500 سے تجاوز کرگئی۔

 امریکہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے، تازہ اعدادوشمار کے مطابق  متاثرین کی تعداد  10 لاکھ 10 ہزار507 تک پہنچ گئی،  وبائی مرض کے ہاتھوں 56 ہزار803 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، امریکی ریاستوں میں نیویارک میں سب سے زیادہ تباہی مچی، جہاں   2 لاکھ  98 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق جبکہ 22 ہزار 623 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 10 ریاستوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے م نیوجرسی میں 6 ہزار44 افراد،  مشی گن میں 3 ہزار 407 افراد ، میساچوسس میں 3 ہزار 3، الی نوئے میں ایک ہزار 983،  کنیکٹی کٹ میں 2 ہزار 12 افراد، پینسل وینیا میں ایک ہزار 860، ، لوزیانا میں ایک ہزار740 ، کیلی فورنیا میں ایک ہزار782 اور فلوریڈا میں ایک ہزار 88 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،

دوسری طرف امریکہ میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ  39 ہزار 162 ہوگئی ہے، جبکہ باقی مریضوں کا علاج جاری ہے.

خیال رہےدنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ 11 ہزار سے زیادہ ہے۔