کورونا وائرس:کیا واقعی امریکا دنیا میں سب سےزیادہ ٹیسٹنگ کررہا ہے؟ حقائق سامنے آگئے

کورونا وائرس:کیا واقعی امریکا دنیا میں سب سےزیادہ ٹیسٹنگ کررہا ہے؟ حقائق ...
کورونا وائرس:کیا واقعی امریکا دنیا میں سب سےزیادہ ٹیسٹنگ کررہا ہے؟ حقائق سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک امریکا میں کوروناوائرس کی سب سے زیادہ ٹیسٹنگ کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

یہ دعویٰ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہےکہ ان کے ملک میں کسی بھی دوسری ریاست سے زیادہ اور باقیوں سے بہتر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔

اگر امریکی محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو امریکا میں اب  تک میں 5593495 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جو یقیناً مجموعی طور کسی بھی ملک سے زیادہ ہیں۔تاہم امریکہ میں آبادی بھی دوسرے ممالک سے کہیں زیادہ ہے اس لیے آبادی کے تناسب کے اعتبار سے امریکہ میں اب بھی دیگر ممالک سے کم ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

امریکا میں ہونے والوں ٹیسٹوں کا دیگر ممالک سے موازنہ کاجائے تو پتہ چلتا ہے کہ  امریکا میں آبادی کے تناسب سے ہر ساٹھ میں سے ایک شخص کا ٹیسٹ کیا گیا جبکہ اٹلی میں یہ شرح ہر پینتیس میں سے ایک جبکہ سپین میں ہر 45میں سے ایک بنتی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا میں مجموعی تعداد بھلے ہی زیادہ ہو تاہم آبادی کے تناسب سے وہاں کم از کم سپین اور اٹلی سے کم ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ 

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے یہ بات بھی اہم ہے کہ ٹیسٹنگ کے اعدادو شمار کا درست موازنہ کرنا بھی مشکل ہے۔ کچھ ممالک ٹیسٹ کیے گئے افراد کو گنتے ہیں جبکہ کچھ ٹیسٹوں کی تعداد یعنی کچھ افراد کو ایک سے زیادہ مرتبہ بھی ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتیں جاری ہیں،اب تک  56 ہزار803 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں، متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 10 ہزار500 سے تجاوز کرگئی ہے۔ 

تازہ اعدادوشمار کے مطابق  متاثرین کی تعداد  10 لاکھ 10 ہزار507 تک پہنچ گئی،  وبائی مرض کے ہاتھوں 56 ہزار803 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، امریکی ریاستوں میں نیویارک میں سب سے زیادہ تباہی مچی، جہاں   2 لاکھ  98 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق جبکہ 22 ہزار 623 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 10 ریاستوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے م نیوجرسی میں 6 ہزار44 افراد،  مشی گن میں 3 ہزار 407 افراد ، میساچوسس میں 3 ہزار 3، الی نوئے میں ایک ہزار 983،  کنیکٹی کٹ میں 2 ہزار 12 افراد، پینسل وینیا میں ایک ہزار 860، ، لوزیانا میں ایک ہزار740 ، کیلی فورنیا میں ایک ہزار782 اور فلوریڈا میں ایک ہزار 88 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،