میر شکیل الرحمن کیخلاف نیب تفتیش مکمل، جیل منتقل، 12مئی کو عدالت پیش کرنیکا حکم

میر شکیل الرحمن کیخلاف نیب تفتیش مکمل، جیل منتقل، 12مئی کو عدالت پیش کرنیکا ...

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں ملوث جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔ فاضل جج نے ملزم کودوبارہ 12 مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تونیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز نے عدالت کو بتایا کہ میر شکیل الرحمن سے تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں۔ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاجائے،فاضل جج نے استفسار کیا کہ ملزم کہاں ہے؟ جس پر عدالت کو بتایاگیا کہ ملزم میر شکیل الرحمن نجی ہسپتال میں داخل، جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پراسیکیوٹر سے کہا کہ کسی نجی ہسپتال کے میڈیکل سڑٹیفیکیٹ کو تسلیم نہیں کرسکتے،ملزم کو عدالت میں پیش کرنانیب کی ذمہ داری ہے،فوری ملزم کو عدالت میں پیش کیاجائے،جس کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کردیاگیا،بعدازاں عدالت میں تاخیر سے ملزم کوپیش کرنے پر نیب پراسیکیوٹر نے معذرت کی اور عدالت سے کہا کہ اب ملزم کو ہسپتال واپس بھیجوا دیا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے عدالت کا قیمتی وقت ضائع کیا، ہر کام عدالت کے کندھے پر رکھ کر نہ کریں،نیب ٹیم کو خود بھی کوئی کام کرناچاہئے، نیب کے زیر حراست ملزم کو ہسپتال بھجوانے کا استحقاق ڈی جی نیب کا ہے ان سے اجازت لیں، ایسی حرکتوں پر تفتیشی افسر کے خلاف کیوں نہ کارروائی کا حکم دے دیا جائے؟مذکورہ بالا ریمارکس کے بعد فاضل جج نے میر شکیل الرحمن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا،عدالت نے 12مئی کوکو آئندہ سماعت پر میر شکیل الرحمن کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

میر شکیل کیس

مزید :

صفحہ آخر -