ججوں،عدالتی عملے کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ٹیسٹ کی سہولت،پنجاب حکومت

  ججوں،عدالتی عملے کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ٹیسٹ کی سہولت،پنجاب حکومت

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) پنجاب حکومت نے ججوں اور عدالتی عملے کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا کے علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔اس سلسلے میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان شاہد کی طرف سے تمام سرکاری اور ٹیچنگ ہسپتالوں کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے،مراسلہ کی نقل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو موصول ہوگئی ہے،ایڈیشنل سیکرٹری کے مراسلہ میں کہاگیاہے کہ لاہورہائی کورٹ اور ضلعی عدلیہ کے جج صاحبان عدالتی امور انجام دے رہے ہیں،ججوں اور عدالتی عملے پر کورانا وائرس کے اثرات مرتب ہونا خارج ازامکان نہیں،مراسلہ میں صحت کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ججوں اور عدالتی عملے میں سے کرونا وائرس کا کوئی مشتبہ مریض سامنے آتاہے تو اسے ترجیحی بنیادوں پر علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

پنجاب حکومت

مزید :

صفحہ آخر -