ججز،عدلیہ کیخلاف مواد اپ لوڈ کیس درخواستیں یکجاکرکے پیش کرنیکا حکم

ججز،عدلیہ کیخلاف مواد اپ لوڈ کیس درخواستیں یکجاکرکے پیش کرنیکا حکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس قاسم خان نے سوشل میڈیا پر عدلیہ اور ججوں کے خلاف مواد اپ لوڈ کرنے کے خلاف ایک ہی نوعیت کی تمام درخواستیں یکجاکرکے 11مئی کو سماعت کے لئے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے یہ حکم جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جاری کیا،عدالت کو بتایا گیا کہ اسی نوعیت کی دو دیگر درخواستیں پہلے ہی زیرسماعت ہیں،جس پر فاضل جج نے تمام درخواستیں یکجاکرنے کا حکم دے دیا،درخواست گزار کا موقف ہے کہ فیس بک پر عدالتوں کے ججوں اور عدلیہ کے بارے میں منفی پروپیگنڈا جاری ہے۔

اپ لوڈ کیس

مزید :

صفحہ آخر -