منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا اختیار؟ نیب کودائردرخواست کا جواب داخل کرنے کیلئے مہلت

  منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا اختیار؟ نیب کودائردرخواست کا جواب داخل کرنے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے کیخلاف دائردرخواست کا جواب داخل کرنے کیلئے مہلت دیدی۔مسٹرجسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی جس میں نیب کے منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کے اقدام کو چیلنج کیا گیاہے، درخواست گزار میاں شبیر اسماعیل کے وکیل اظہر صدیق نے نکتہ اٹھایا کہ نیب کے پاس منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کا کوئی اختیار نہیں، درخواست گزار کے خلاف نیب منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے۔

مہلت

مزید :

صفحہ آخر -