ٹوپی،کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق،صوابی میں تعداد 4 ہوگئی

ٹوپی،کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق،صوابی میں تعداد 4 ہوگئی

  

ٹوپی(نمائند خصوصی) رائل میڈیکل کمپلیکس ٹوپی ڈاکٹر نے شک کی بنیاد پر کوٹھا سے تعلق رکھنے والا مریض کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور فوری طور پر منتقل کردیا ٹوپی کے ایڈمنسٹریٹر محمد افضل اور ریسیکو1122کو اطلاع پر فوری طور پر مشکوک مریض کو ایمبولینس کے ذریعے باچا میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی منتقل کر دیاجبکہ ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال کو عارضی طور پر بند کر دیا.جبکہ TMO محمد افضل ریسیکو اور ڈ ی ایس پی افتخار خان ایس ایچ او نیاز علی خان پولیس نفری اور انتظامیہ موقع پر پہنچ کر رائل میڈیکل کمپلیکس کے پورے میں ہسپتال کو کلورین سے سپرے کیاجس کے بعد ہسپتال دوبارہ کھول دیا.دوسری جانب اسماعیلہ سے تعلق رکھنے والا کورونا مریض لعل بھادر انتقال کرگئے جس کو باقاعدہ تدفین کیلئے انتظامیہ قبرستان کو مردہ لعل بھادر کی نعش پہنچاکرتدفین کی ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کردی جس سے صوابی میں کورونا اموات4ہوگئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -