اسسٹنٹ کمشنر تحت نصرتی کا میٹروکان کمپنی کے مین کیمپ کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر تحت نصرتی کا میٹروکان کمپنی کے مین کیمپ کا دورہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کرک شاہ رخ علی خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تحت نصرتی خالد قیوم نے کوہاٹ سے لکی مروت تک ہائی وے دو رویہ کرنے والے میٹروکان کمپنی کے مین کیمپ امبیری کلہ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کیمپ میں کمپنی کے انتظامی عملے کے دفاتر اور رہائش گاہوں کا جائزہ لیا اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے کمپنی کے انتظامات چیک کیے اور نئے ہدایات جاری کیے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خالد قیوم نے پراجیکٹ میڈیکل سٹاف کے ہمراہ پراجیکٹ ملازمین کے ٹمپریچر چیک کیے اور انکے دفاتر اور رہائش گاہوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سپرے کیا گیا، دفاتر اور رہائش گاہوں سے باہر نکلنے پر روزانہ کی بنیاد پر سپرے کرنے کی ہدایت کر دی، انہوں نے پراجیکٹ ملازمین کو ماسک پہننے کی ہدایت کر دی نیز انہوں نے پہلے سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کچھ بہترین انتظامات کرنے پر پراجیکٹ کے ایڈمنسٹریٹیشن انچارج ریاض خٹک کی کارکردگی کو بہتر قرار دی-

مزید :

پشاورصفحہ آخر -