سابق بحریہ چیف محمد شریف انتقال کرگئے، فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

سابق بحریہ چیف محمد شریف انتقال کرگئے، فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  

اسلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل محمد شریف اسلام آباد میں انتقال کرگئے ہیں۔ منگل کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل محمد شریف کو اسلام آباد میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔تدفین میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تدفین میں سابقہ جوائنٹ چیف اور سابقہ سربراہان پاک بحریہ سمیت مسلح افواج کے سینئر ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل محمد شریف کو پاک بحریہ کے پہلے فور سٹار ایڈمرل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ایڈمرل محمد شریف چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ نیول چیف نے کہاکہ پوری قوم بالخصوص پاک بحریہ ایڈمرل محمد شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ترجمان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے ایڈمرل محمد شریف کی قبر پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی گئیں۔

سپرد خاک

مزید :

پشاورصفحہ آخر -