حکومت کی کرونا سے بچاؤ کی نئی حکمت عملی، سمارٹ سیمپلنگ کا فیصلہ

حکومت کی کرونا سے بچاؤ کی نئی حکمت عملی، سمارٹ سیمپلنگ کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت نے کرونا سے بچاؤ کی نئی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے سمارٹ سیمپلنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وی سی یو ایچ ایس ڈاکٹرجاوید اکرم کے مطابق سمارٹ سیمپلنگ کیلئے مختلف علاقوں سے پول کے ذریعے 10 سیمپل لیے جاتے ہیں۔ سمارٹ سیمپلنگ نرم اور جزوی لاک ڈاؤن میں بھی کامیاب طریقہ سمجھاجاتاہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سمارٹ سیمپلنگ کم و سائل، کٹس کی کمی میں زیادہ مریضوں کا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے شروع میں ہماری زیادہ توجہ مختلف قرنطینہ میں ٹھہرائے گئے افراد کے ٹیسٹ کرنے پر تھی، اب سسٹم پر بوجھ نسبتاً کم ہونے اور ٹیسٹنگ کپیسیٹی مزید بڑھنے سے ہم ”سمارٹ سیمپلنگ“ کے ذریعے لوکل کمیونٹی میں وائرس کی موجودگی کا بہتر جائزہ لے سکیں گے۔
سمارٹ سیمپلنگ