ٹانک،لاک ڈاؤن کیخلاف ورزی،مضر صحت اشیاء کی فروخت پر بھاری جرمانے

ٹانک،لاک ڈاؤن کیخلاف ورزی،مضر صحت اشیاء کی فروخت پر بھاری جرمانے

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)لاک ڈاون کی خلاف ورزی زائد المعیاد اور مضرصحت آشیاء کی خرید و فروخت پر بھاری جرمانے لگا کر ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا،

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹانک فہد خان وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شوکت اقبال کا ٹانک بازار میں مختلف دکانوں کا دورہ کرکیلاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی دکانیں بند کرکے انکے خلاف قانونی کاروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ ماہ صیام میں ناجائز منافع خوری، زائد المیعاد اور مضر صحت اشیاء رکھنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کرکے متعدد دوکانداروں کو جیل بیج دیا گیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -