ٹانک، متاثرہ مسیحی کمیونٹی میں غرباء پیکج کے تحت راشن تقسیم

ٹانک، متاثرہ مسیحی کمیونٹی میں غرباء پیکج کے تحت راشن تقسیم

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس اور جاری لاک ڈاون سے متاثرہ مسیحی کمیونٹی میں چیف آف ارمی اسٹاف کی جانب سے غرباء پیکیج کے تحت مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کر دیا گیا,کورونا وائرس اور لاک ڈاون کی وجہ سے ملک بھر میں جہاں ہر مذہب اور مکاتب فکر کے لوگ متاثر ہوئے ہیں وہاں ٹانک میں بھی صدیوں سے رہائش پذیر مسیحی برادری بھی جاری لاک ڈاون کی بدولت شدید مشکلات سے دوچار ہوگئی ہے، اس سلسلے میں فرنٹئیر کورکی جانب سے کرسچین ہسپتال ٹانک میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں کرسچیئن ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم، اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر وسیم اور فرنٹئیر کور کے عہدیداروں نے مستحق عیسائی گھرانوں میں راشن اور دیگرآشیائے خورد و نوش تقسیم کیا اس موقع پر کرسچین کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مستحق افراد نے راشن کی فراہمی پر چیف آف ارمی اسٹاف اور فرنٹئر کور ساوتھ کا شکریہ ادا کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -