واپڈا،تعزیتی ریفرنس،چیف انجینئر کا حادثہ میں جاں بحق ہونے پر دکھ وافسوس کا اظہار

واپڈا،تعزیتی ریفرنس،چیف انجینئر کا حادثہ میں جاں بحق ہونے پر دکھ وافسوس کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) چیف انجینئر پسکو مولا داد خان نیازی کی روڈ حادثہ میں وفات پا جانے پر سیکریٹری پاورڈویژن عرفان علی، چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرڈاکٹرمحمدامجدخان،چیف انجینئر پی ایم یو محمدجبارخان،چیف انجینئرآپریشن خادم حسین،ڈائریکٹرجنرل پبلک ریلیشنزشوکت افضل،ڈائریکٹرجنرل ایچ آر ضمیرحسین کلاچی،ڈپٹی جنرل منیجرفنانس رئیس حیدر اوردوسرے سینئرافسران نے مرحوم کی بے وقت موت پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے،اوردعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندہ گان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے. پسکوافسران نے مرحوم کی نمازِجنازہ میں شرکت کی اور ان کی مغفرت کے لئے دعا کی،آج واپڈا ہاؤس پشاور میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کی گئی جس میں افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی،