اے سی صوابی کا صحافی محمد اقبال پر پیشہ ورانہ امو ر میں مداخلت پر تشدد

اے سی صوابی کا صحافی محمد اقبال پر پیشہ ورانہ امو ر میں مداخلت پر تشدد

  

صوابی (بیورورپورٹ ) اے سی صوابی صہیب بٹ نے آباسین یونین آف جرنلسٹس ضلع صوابی کے سینئر صحافی محمد اقبال کو پیشہ وارانہ عمل سے روکتے ھوئے زدوکوب کیا اور پولیس وین میں بٹھا کر تھانہ صوابی لے جایا گیا۔لاک ڈاؤن کے ستائے ہوئے دکانداروں کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے۔ صحافیوں سمیت ضلع بھر کی سماجی و سیاسی تنظیموں کے ساتھ مذکورہ اے سی کا رویہ ہتک آمیز ہے۔ صحافتی تنظیموں کا احتجاج کرنے پر غور۔تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی,تحصیل صوابی میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر صوابی صہیب بٹ نے صوابی شہر میں ضلع صوابی کے سینئر جرنلسٹس محمد اقبال کے ساتھ اس وقت نامناسب رویہ اپنایا اور ان کو ڈراتے دھمکاتے ھوئے تھانہ صوابی لیکر گئے جب صحافی محمد اقبال,اے سی صوابی کی اس کاروائی کو کوور کر رہے تھے اور اپنے موبائل کیمرے سے فوٹیج بنارہے تھے جس میں وہ دکانداروں سے بات چیت کیاجار ہا تھا۔ اے سی صوابی نے نہ صرف صحافی کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری سے روکا بلکہ ان کو پولیس وین میں بٹھا کر پولیس اسٹیشن صوابی بھی لے جایا گیا تاہم بعدازاں وارنگ دیکر چھوڑ دیا گیا۔اس سلسلے میں کل آباسین یونین آف جرنلسٹس ضلع صوابی کا ھنگامی اجلاس زیر صدارت سابق صدر تنظیم جلیل احمد خان ہو گا۔ جس میں اے سی صہیب بٹ کی اس حرکت پر احتجاج کیلئے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -