20 نکاتی اعلامیہ پر عمل کرنا ضروری ہے،جید علماء کرام

20 نکاتی اعلامیہ پر عمل کرنا ضروری ہے،جید علماء کرام

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبہ خیبر پختونخوا کے جید علماء کرام نے صدر مملکت اور علماء کی جانب سے جاری کردہ 20نکاتی اعلامیہ کے حوالے سے فتویٰ جاری کردیا ہے۔ تمام علماء نے فتویٰ دیا کہ جاری شدہ اعلامیہ کورونا وباء کی روک تھام کیلئے اختیاطی تدابیر پر مشتمل ہے اور تمام مسلمانوں کا اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔ علماء نے کہا کہ شریعت مطہرہ کی رو سے ان تدابیر پر عمل کرنے میں کوئی مانع نہیں ہے۔ مساجد سے باہر ہر جگہ ان تدابیر پر عمل کرانا حکومت کے ساتھ علماء کی بھی ذمہ داری ہے اور اس سے کہیں زیادہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود ان اختیاطی تدابیر پر عمل کر کے اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیا ل کو اس مہلک وبا ء سے بچانے میں اپنا کردار اد ا کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -