لنڈیکوتل ڈگری کالج میں کوارنٹین افراد کا فٹ بال گراونڈ میں احتجاج

لنڈیکوتل ڈگری کالج میں کوارنٹین افراد کا فٹ بال گراونڈ میں احتجاج

  

خیبر (بیورپورٹ)لنڈیکوتل ڈگری کالج میں کوارنٹین افراد کا فٹ بال گراونڈ میں احتجاج،75گھنٹوں سے زیادہ وقت گزرنے اور لیبارٹری ٹیسٹ نیگٹیو آنے کے باجود بھی انہیں نہیں چھوڑتے،سورج کی دھوپ میں ہمارا احتجاج جا ری رہیگا،کوارٹینیڈ شخص کی ٹیلی فون پر گفتگولنڈیکوتل ڈگری کالج کوارنٹین سنٹر سے مجاہد شینواری کے نامی شخص نے بتا یا کہ سفارشی افراد کی ٹیسٹ نیگٹیو آنے کے بعد چھوذ دیا جا تاہے جبکہ انکے 72سے زیا دہ ساتھیوں کے کورونا ٹیسٹ 75گھنٹوں پہلے نیگٹیو آئے ہیں لیکن پھر بھی سول انتطامیہ انکو جانے کی اجازات نہیں دیتے اس لئے انہوں نے روزہ رکھنے کی باجود تیز سورج میں احتجاج شروع کر دی ہے اور انکا احتجاج اس وقت تک جا ری رہیگا جب تک انکو جانے نہیں دیا جا تاانہوں نے کہا کہ انکے ٹیسٹ کلیئر ہیں تو پھر کیو اور کس مقصد کیلئے رکے رکھا ہیں دوسری طرف اسٹنٹ کمشنر محمد عمران نے رابطہ کرنے پر بتا یا کہ کوارنٹین افراد کے حوالے ایس اوپی پر عمل کیا جا ئے گا اور جن کے کیسز لیبارٹری سے کلیئر ہیں انکو تر تیب سے چھوڑ دیا جائے گا لہذا لنڈیکوتل کالج کے کوارنٹین سنٹرمیں افراد کی احتجاج بے معنی ہے انہوں نے کہا کہ انکے سٹاف کے افراد بھی کورونا کے شکا ر ہو چکے ہیں اس لئے انکے کام اور فائیلں مرتب کرنے میں کچھ مشکلیں درپیش ہیں اس لئے وہ خود ادھر جاکر کام کرتے ہیں اور صرف یہی خدمت کر تے ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -