معصوم بھتیجی کا قاتل لنڈی کوتل میں گرفتار

معصوم بھتیجی کا قاتل لنڈی کوتل میں گرفتار

  

خیبر (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل پولیس کی کامیا ب کا روائی،ملزم فضل حیات لنڈیکوتل شینواری علاقے سے رات گئے خفیہ اطلاع پر گرفتار ملزم نے ننھی بھتیجی کو گولی مار کرقتل کردیا تھا،ملزم فضل حیات طورخم کے راستے افغانستان بھاگنے کا پروگرام بنا چکا تھا لنڈی کوتل میں روپوش تھا،پولیس ذرائع لنڈیکوتل پولیس نے خفیہ اطلاع پر پشاور تہکال میں ننھی بھتیجی عیشال کو قتل کرنے والے سفاک ملزم فضل حیات کو لنڈیکوتل سے ایس ایچ او ابراہیم شینواری اور انسپکٹر عشرت شینواری کی قیادت میں پولیس نے گرفتار کر لیاملزم کو گرفتار کرنے کے بعد انکو پشاور پولیس کے حوالے کر دیا علاقے کے عوام نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سفاک اور ظالم انسان کو سخت ترین قانونی سزا دی جائے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -