گلگت بلتستان میں آن لائن تعلیم ”معلم ریڈیو“ کے نام سے پروگرام شروع

گلگت بلتستان میں آن لائن تعلیم ”معلم ریڈیو“ کے نام سے پروگرام شروع

  

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) الائیٹ پاکستان، نیشنل کمیشن برائے ہیومن ڈویلیمنٹ اور محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے مشترکہ تعاون سے ریڈیو پاکستان اور ایم ایف ریڈیو چینلز پر گلگت اور سکردو اضلاع کے بچوں کو آن لائن تعلیم فراہم کرنے کے ”معلم ریڈیو“ کے نام سے پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ پروگرام ریڈیو پاکستان کے ایم ایف۔93 اور گلگت اور سکردو ایم ایف۔91چینلز پر روزانہ دو بجے سے تین بجے نشر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ پروگرام ریڈیو پاکستان میڈیم ویوز 1512کلو ہرٹزپر روزانہ سات بجے سے آٹھ بجے نشر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ ریڈیو پروگرام ایف ایم 93اور ایف ایم 91کے فیس بک پیجز پر براہ راست بھی نشر کیا جائے گا۔ مزید برآں یہ ریڈیو پروگرام الائیٹ پاکستان کے فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ معلم ریڈیو پروگرام کے تحت پہلی، دوسری اور تیسری جماعت کے بچوں کو اردو، انگریزی، ریاضی اور جنرل سائنس کی تعلیم کے علاوہ صحت اور صفائی کے بارے میں بھی موثر طریقے سے آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے بچوں کا تعلیمی حرج کم سے کم ہو۔ کیونکہ تعلیمی ادارے کرونا وائرس کے مرض کی وجہ سے بند ہیں۔ الائیٹ پاکستان کے کنٹر ی ہیڈ ڈاکٹر طارق چیمہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے سکول بند ہیں اور معلم ریڈیو پروگرام کے ذریعے بچے گھر پر بیٹھے تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنے بچوں کی تعلیم کو یقینی بنائیں۔ این سی ایچ ڈ ی کے چیئرمین کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر امیر اللہ مروت کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یہ منفرد ریڈیو پروگرام شروع کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری دنیا میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ مقبول ہور ہا ہے اور اسی وجہ سے دور دراز علاقوں کے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لیے معلم ریڈیو پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -