ہنگو، عوامی شکایات پر محکمہ فوڈ کی گرانفروشوں کیخلاف کاروائی،جرمانے عائد
ہنگو (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ہنگو منصور ارشد کی ہدایات اور عوامی شکایات پر محکمہ فوڈ کی گرانفروشوں کے خلاف کاروائی۔بعض دوکاندارن کو چالان بھاری جرمانے عائد،فوڈ ایکٹ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے اور گرانفروشی سے باز رہنے کی وارننگ جاری۔عدم تعمیل کی صورت میں کسی قسم رعایت نہیں کی جائیگی۔ڈی ایف سی صلاح الدین خان کی بات چیت۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخواہ،ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین خان نے فوڈ سٹاف کے ہمراہ ہنگو کا نواحی علاقہ توغسرائے میں قصائی،جنرل سٹور اور دیگردوکانوں کو چیک کئے گئے۔معائنے کے دوران بعض دوکانداروں کو گرانفروشی پر انکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں روپے کی بھاری جرمانے عائد کر دی گئی جبکہ بعدازں دوآبہ شہر کا دورہ کیا جہاں پر فروٹ سبزی،کریانہ،قصائی،بیکرز کے دوکانوں میں نرخنامہ اور اشیاء خوردنوش کی کوالٹی چیک کرنے سمیت صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے،کوالٹی اشیاء کی فروخت کو یقنینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈی ایف سی صلاح الدین کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک مقدس مہینہ ہے تاجر برادری کو چاہئے کہ عوام سستی اور معیاری اشیاء فروخت کرے۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے بتایاکہ گرانفروشی سے باز رہنے اور فوڈ قوانین پر عمل در آمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔بصورت دیگر عدم تعمیل کی صورت میں فوڈ ایکٹ کے تحت کاروائی سے گریز نہیں کیا جائیگا۔