ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال کا باڑہ پریس کلب کا دورہ

ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال کا باڑہ پریس کلب کا دورہ

  

باڑہ(نمائندہ پاکستان) عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں لاک ڈوان میں پولیس جو سختی کرتے ہیں صرف عوام کی بہتر حفاظت کے خاطر کرتے ہیں کیونکہ وبائی بیماری سے عوام کو بچانا ہے صحافی برادری معاشرے کی آنکھ اور کان ہے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ باڑہ آیس ایچ او شمشاد اور ڈی ایس پی نواز افریدی بھی ہمراہ تھے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے باڑہ پریس کلب دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگ موجودہ حالت پر سنجیدہ نہیں ہے جس کیلئے پولیس لاک ڈوان میں سختی عوامی مفاد کے خاطر کرتے ہیں تاکہ وبائی بیماری سے عوام کو بچانا ہے انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہے جس کیلئے موجودہ حالت میں عوام کو وبائی بیماری سے بچانے میں صحافی اپنا توانائی صرف کرکے پولیس کے ساتھ بھی تعاون کریں۔ اس موقع پر باڑہ پریس کلب صدر خادم خان اور دیگر صحافیوں نے علاقے مسائل ان کے سامنے رکھ کرکے آگاہ کیا گیا۔ جس پر انہوں نے تمام مسائل باہمی ملکر تعاون کرنے پر زور دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -