اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی سے قیامت نہیں آئیگی‘ محمد فائق شاہ

اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی سے قیامت نہیں آئیگی‘ محمد فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی سے قیامت نہیں آئے گی تمام سیاسی جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے تحت تعلیم، صحت،زراعت اور معیشت پر قومی میثاق ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے محمد اویس خان، منصور قیصر، ارسلان شاہ، اشتیاق الٰہی‘ طلحہ احمد اور دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔ محمد فائق شاہ نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کو انا، نفرت اور تعصب کا کھیل نہ بنایا جائے بلکہ ایک آئینی ارتقاء قوموں کی ترقی کا باعث ہوتا ہے اٹھارویں ترمیم کا سب سے بڑا نقصان تعلیم اور صحت کا ہوا ہے جس کیلئے کوئی پالیسی نہیں بن سکی اس لئے قومی مفاد میں فیصلے کرنے ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتوں کی سر پرستی میں ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلنگ کا گڑھ وجود میں آچکے ہیں عوام قانون وانصاف کی حکمرانی کے لئے ترس رہے ہیں۔ امن ترقی پارٹی ہر قومی مفاد میں فرنٹ لائن کردار ادا کرے گی۔ ملک بھر کی صلاحیتوں کو سسٹم میں لانا ضروری ہے ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہو جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -