صوابی، قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں ایک شخص جاں بحق

صوابی، قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں ایک شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں ایک شخص جاں بحق جب کہ راہ گیر بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ ذاکر اللہ سکنہ تر لاندی نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی طاہر اللہ نے دوسرے بھائی ظاہر اللہ پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا وجہ قتل وقتی تکرار بیان کی گئی ہے دریں اثناء محمد رفیق سکنہ کرنل شیر کلے نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اسد علی نے مبینہ طو ر پر ان پر اور ان کے بھائی محمد صدیق پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ اور ایک راہ گیر بچہ بارہ سالہ آمر زخمی ہو گئے وجہ عناد وقتی طور پر تکرار بیان کی ہے۔ اسی طرح کرنل شیر کلے ہی میں دو گروپوں کے مابین فائرنگ سے ایک شخص عالمگیر زخمی ہو گیا۔ دونوں مجروحین کو ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پرکالو خان اور مردان ہسپتال منتقل کر دیا کالو خان پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔