صوابی،لاک ڈاؤن کیخلاف ورزی پر 120 افراد کیخلاف مقدمات درج

صوابی،لاک ڈاؤن کیخلاف ورزی پر 120 افراد کیخلاف مقدمات درج

  

صوابی(بیورورپورٹ) صوابی پولیس کا لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کر کے 120افراد کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کر کے 90 افراد گرفتارکر لئے۔ جبکہ ٹریفک پولیس کا کریک ڈاون 144کی خلاف ورزی کرنے والے 123 افراد ڈبل سوار موٹرسائیکل چالان کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی احکامات کی پیش نظر میں لاک ڈاون میں مزید سختی کرکے ڈی پی او صوابی کی وضع کردہ ہدایات پر ضلعی پولیس نے جگہ جگہ ناکے قائم کرکے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے والے شہریوں کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔جبکہ وضع کردہ احکامات کی پیش نظر میں دکانداران کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرکے جرم NDMA کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کی گئی جبکہ دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر حاجی سیف علی اور ٹریفک وارڈن انچارج سب انسپکٹر لیاقت شاہ خان کی نگرانی میں ٹریفک پولیس نے 123عدد موٹرسائیکل ڈبل سواروں کو چالان کیے گئے اور ساتھ ہی لوڈ سپیکرز پر عوام کو شعور آجاکرنے کی مہم چلائی،کرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے انسانوں کی اموات بڑھ چکے ہیں۔اس سلسلے میں سرکل صوابی پولیس زیر نگرانی ڈی ایس پی احسان شاہ تھانہ زیدہ ایس ایچ او راز محمد خان بمع پولیس ٹیم نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے 12افراد کو گرفتار کیے،تھانہ صوابی ایس ایچ او فاروق خان بمع پولیس ٹیم نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر 33افراد پر مقدمہ درج رجسٹرڈ کیے، سرکل چھوٹا لاہور زیرنگرانی ڈی ایس پی تاج محمد خان،تھانہ لاہور ایس ایچ او شفیق احمد اپنے ٹیم کے ہمراہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر 23افراد پر مقدمات درج رجسٹرڈ کیے،ایس ایچ او تورڈھیر افتخار شاہ نے اپنے ٹیم کے ہمراہ 7افراد پر مقدمات درج کیے،ایس ایچ او یارحسین شہزاد خان نے اپنے ٹیم کے ہمراہ 3مقدمات درج رجسٹرڈ کیے اس طرح سرکل ٹوپی ڈی ایس پی افتخار علی کی قیادت میں ایس ایچ او ٹوپی نیاز علی نے اپنے ٹیم کے ہمراہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے 12افراد پر مقدمہ درج کیے،ایس ایچ او IDSگدون شمس القمر خان نے 10مقدمات درج کیے جبکہ ایس ایچ او اُتلہ ناظم خان نے 3مقدمات درج کیے گئے،سرکل رزڑ ڈی ایس پی علامہ اقبال کی نگرانی میں ایس ایچ او محمد فیاض نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 8افراد کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -