کرونا لوند خوڑ پہنچ گیا55سالہ سکول ٹیچر کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو نکلا

کرونا لوند خوڑ پہنچ گیا55سالہ سکول ٹیچر کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو نکلا

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)کرونا لوند خوڑ پہنچ گیا55سالہ سکول ٹیچر کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو نکلا قرنطینہ منتقل تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول لوند خوڑ کا 55سالہ سکول ٹیچر شیر محمد ولد شیرین خان گذشتہ کئی دنوں سے بخار اور کھانسی میں مبتلا تھے پانچ روز قبل مذکورہ ٹیچر کا ایم ار ائی پشاور میں کرونا ٹیسٹ کیا گیا جہاں ان کا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا جس پر ڈاکٹروں نے انہیں قرنطینہ جانے کا مشورہ دیا لیکن وہ قرنطینہ جانے کی بجائے اپنے گھر لوند خوڑ پہنچ گیا اطلاع ملنے پر منگل کے روز ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر کچکول خان، لوند خوڑ ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر محمد اقبال اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زاہد کمال اپنے ٹیم کے ہمراہ پہنچ گئے اور انہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال تخت بھائی منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان کے آئسولیشن میں منتقل کیا گیا جہاں ان کا سرکاری لیبارٹری سے دوبارہ ٹیسٹ کیا جائیگا جبکہ ان کے گھر میں حفاظتی سپرے کیا گیا اور ان کے بیوی بچوں کا سکریننگ کیا گیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -