سیکریٹری اقتصادی امور ڈویڑن سید پرویز عباس کو عہدے سے ہٹا دیاگیا

سیکریٹری اقتصادی امور ڈویڑن سید پرویز عباس کو عہدے سے ہٹا دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویڑن سید پرویز عباس کو عہدے سے ہٹا دیا۔ سیکریٹریٹ گروپ کے نور احمد نئے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن تعینات کر دیئے گئے۔نور احمد سٹیبلشمنٹ ڈویڑن میں او ایس ڈی تھے۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن سید پرویز عباس کو عہدے سے ہٹا کر سٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔گریڈ اٹھارہ کی رابعہ اورنگزیب کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کر دی گئی ہیں، وہ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن وپاسپورٹ میں خدمات سرانجام دیں گی۔رابعہ اورنگزیب اس سے قبل وہ ایف جی ایمپلائز ہاو سنگ اتھارٹی میں تعینات تھیں۔ حکومت نے اے ایس پی عیسیٰ خان کو گریڈ 18 ایس پی رینک میں ترقی دے کر ان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی ہیں۔سیکرٹری انسداد منشیات اے ڈی خواجہ کی 15 مئی سے گیارہ روزہ رخصت منظور کر لی گئی ہے۔ سٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی جانب سے تمام تقرر وتبادلوں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے گئے ہیں۔

سیکریٹری اقتصادی امور