گدوپلانٹ نجکاری، مشاورتی معاونت کیلئے 3پارٹیاں شارٹ لسٹ

گدوپلانٹ نجکاری، مشاورتی معاونت کیلئے 3پارٹیاں شارٹ لسٹ

  

اسلام آباد (این این آئی)گدو پلانٹ کی نجکاری کیلئے تین پارٹیوں کو مشاورتی معاونت کے لئے شارٹ لسٹ کر دیا گیا۔ گزشتہ روزوزیر نجکاری محمدمیاں سومرو کی زیر صدارت نجکاری معاملات پر اجلاس ہوا جس میں بتایاگیاکہ کرونا کے پیش نظر سرمایہ کاروں سے روابط اور دیگر معاملات کچھ حد تک متاثر ہوئے ہیں۔محمد میاں سومرو نے کہاکہ کوشش ہے کرونا کے خاتمے کے بعدنجکاری کے کام کو تیزی سے مکمل کریں۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کی بحالی سے متعلق ممکنہ پارٹنرز سے رابطے جاری ہیں۔ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کیلئے پہلا مسودہ 22 اپریل کو وزارت میں پیش کیا گیا۔گدو پاور پلانٹ اور نندی پور کی نجکاری کے حوالے سے مالیاتی مشیروں سے مشاورت جاری ہے۔ نندی پور پاور پلانٹ انتظامیہ سے پلانٹ سے متعلق تمام اہم معلومات بشمول تکنیکی، قانونی کی فراہمی کے لیئے وزارت نجکاری کا رابطہ ہوا اعلامیہ کے مطابق گدوپلانٹ کے دیگر معاملات گیس کی فراہمی، لائسنس موڈیفیکیشن اور ریلیز آف چارجز کو پاور ڈویژن کو سونپ دیا گیا۔

نجکاری

مزید :

پشاورصفحہ آخر -