طلباء کے داخلوں سے متعلق نئی پالیسی میں خامیاں دور کررہے ہیں، ڈاکٹر جاوید اکرم کی عدالت میں وضاحت

  طلباء کے داخلوں سے متعلق نئی پالیسی میں خامیاں دور کررہے ہیں، ڈاکٹر جاوید ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) نجی میڈیکل کالجوں میں ری ایڈمیشن پالیسی کیخلاف کیس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم نے لاہورہائی کورٹ میں پیش ہوکرفاضل جج کو آگاہ کیا کہ طلباء کے داخلوں سے متعلق نئی پالیسی میں خامیاں دور کررہے ہیں، نئی پالیسی کے تحت ساڑھے چار سو سے زائد طلباء کوایڈجسٹ کیا جبکہ 88 کو اپ گریڈ کرنا ہے،انہوں نے عدالت میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کی طرف سے میرٹ لسٹیں اور طالب علموں کے ترجیحی لسٹیں پیش کردیں،عدالت نے نجی میڈیکل کالجوں کے طالب علموں کو دوسرے کالجوں میں بھیجنے کے خلاف اپنے حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت آج 29اپریل پر ملتوی کردی۔

وضاحت

مزید :

پشاورصفحہ آخر -