پنجاب یونیورسٹی کانوٹیفیکیشن معطل کرنے کاعبوری تحریری فیصلہ جاری

  پنجاب یونیورسٹی کانوٹیفیکیشن معطل کرنے کاعبوری تحریری فیصلہ جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عاطر محمود نے الحاق شدہ لاء کالجز کی ٹیوشن فیسوں میں سے 10 فیصد رقم وصول کرنے سے متعلق پنجاب یونیورسٹی کانوٹیفیکیشن معطل کرنے کاعبوری تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 جون تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کردی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سنڈیکیٹ کی منظور کردہ سفارشات بھی تاحکم ثانی معطل کی جاتی ہیں۔ درخواست گزار کی طرف سے پرائیویٹ لاء کالجز ایسوسی ایشن کے صدر صفدر شاہین پیرزادہ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پنجاب یونیورسٹی کو رجسٹریشن سمیت دیگر فیسیں ادا کر چکے ہیں، پنجاب یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کو ٹیوشن فیس کی مد میں رقم وصولی اختیار نہیں۔ بچوں کو تعلیم پرائیویٹ لا ء کالجز دیتے ہیں تو ٹیوشن فیس پنجاب یونیورسٹی کو کیوں دیں، دیگر فیسوں کی موجودگی میں ٹیوشن فیس میں سے10 فیصد کی وصولی غیر آئینی اقدام ہے۔

تحریری فیصلہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -