میک اپ سامان کی فیکٹری بندش کیخلاف دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب

میک اپ سامان کی فیکٹری بندش کیخلاف دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے میک اپ کا سامان تیار کرنیوالی فیکٹری کی بندش کیخلاف دائر درخواست پرحکومت پنجاب، ڈرگ انسپکٹر ودیگر سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیاہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے مینوفیکچرر اکمل نثار کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ میک اپ کی کریمیں، لوشن ودیگر سامان کی تیاری کیلئے کارخانہ قائم کررکھا ہے، محکمہ صحت نے الزام لگایا کہ میک اپ سامان میں استعمال کیا جانے والا پارہ نقصان دہ ہے، ڈرگ انسپکٹر نے فیکٹری سیل کر دی ہے، ڈرگ انسپکٹر نے خلاف قانون فیکٹری کو سیل کیا ہے، کارخانہ ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے۔

میل اپ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -