ہم سب کو کروناوائرس کامل کرمقابلہ کرناہوگا،اسوہ عثمانی

ہم سب کو کروناوائرس کامل کرمقابلہ کرناہوگا،اسوہ عثمانی

  

لاہور(فلم رپورٹر)ہم سب کو مل کر کروناوائرس کا مقابلہ کرناہوگا کیونکہ اس وقت حالات قابوسے باہرہوتے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہارمعروف ہوسٹ اسوہ عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہماری لاپرواہی نے ہمیں تباہی کے دہانے پر لاکھڑاکیاہے ہم روزمرہ کام معمول کے مطابق کررہے ہیں جبکہ ہمیں روزاول سے ہی احتیاطی تدابیراپنانے کا کہاگیاتھا۔اسوہ عثمانی نے کہاکہ ہم نے خود کو گھروں تک تو محصورکرلیاہے مگر ہم نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار نہہں کی گھروں میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہم اپنے معمولات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ہم نے اپنے ہمسائیوں اور رشتے داروں کے ساتھ میل جول بھی روٹین کے مطابق رکھاہواہے جس سے قرنطینہ کے اصول توڑے جارہے ہیں۔

مزید :

کلچر -