معروف اداکار زاہد احمد نے بھی یو ٹیوب چینل بنالیا

  معروف اداکار زاہد احمد نے بھی یو ٹیوب چینل بنالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکار زاہد احمد نے بھی یو ٹیوب چینل بنالیا ہے جس کی پہلی وڈیو میں انہوں نے ناظرین سے اپنے ناک کی سرجری بارے تجربہ شیئر کیا ہے۔زاہد احمد کا کہنا ہے یہ ایک درد ناک تجربہ تھا کیونکہ اللہ تعالی نے ہمیں مکمل بنایا ہے۔ایسا کرنے سے پہلے ہزار بار سوچیں۔زاہد نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہماری ہر چیز مکمل بنائی ہے لیکن شیطان وسوے ڈالتا ہے تو دل میں غلط فہمی پیدا ہوجاتی ہے اور ایسی ہی ایک بڑی بے وقوفی میں نے بھی کی جب مجھے لگا کہ میری ناک ٹھیک نہیں ہے جس پر میں نے سرجری کرالی۔
میرے خیال میں اللہ تعالی کے کاموں میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے۔یاد رہے کہ زاہد احمد کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرچکے ہیں۔

مزید :

کلچر -