گلوکارہ گلاب کی نعت”آیا رمضان ہے“ 4 لاکھ ویوز حاصل کرنے میں کامیاب

گلوکارہ گلاب کی نعت”آیا رمضان ہے“ 4 لاکھ ویوز حاصل کرنے میں کامیاب

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کی نامور گلوکارہ و نعت خواں گلاب کی نئی نعت”آیا رمضان ہے“ ایک دن میں ہی 4 لاکھ ویوز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی، اس نئی نعت کی ویڈیو کو گذشتہ روز ہائی ٹیک کمپنی نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا تھا۔جس نے چند گھنٹوں میں ہی 4 لاکھ کے قریب ویوز حاصل کرلئے۔اس نعت کو KB پروڈکشن کے پلیٹ فارم سے تیار کیا گیا تھا۔جس کے پروڈیوسر خرم بھٹی ہیں۔ گلاب نے بتایاکہ وہ اپنی اس نئی نعت کی کامیابی پر بہت زیادہ خوش ہیں۔

ور اپنے پرستاروں کی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے انہیں اتنے پیار سے نوازا۔گلوکارہ گلاب نے مذید کہاکہ ایک دن میں چار لاکھ سے زیادہ ویوز بہت بڑی کامیابی ہے انہیں مید ہے کہ آنے والے دنوں میں اس کے ملین ویوز ہو جائیں گے۔

مزید :

کلچر -