فنکار تنظیمیں بغیر سفارش کے مستحق آرٹسٹوں کی مدد کریں،شاہد سونو

فنکار تنظیمیں بغیر سفارش کے مستحق آرٹسٹوں کی مدد کریں،شاہد سونو

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے نامور بھنگڑا کنگ شاہد سونونے موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ملک میں کرونا وائرس کی وباء نے جکڑ رکھا ہے جس سے لوگوں سے روزگار چھن چکاہے ایک سوال کے جواب میں شاہد سونونے کہاکہ اس وباء نے جہاں کاروباری لوگوں کو متاثر کیاہے وہاں شوبز سے وابستہ گلوکاروں،اداکاروں،ہنرمندوں اور میوزیشنز کو بھی گھر بٹھا دیاہے ان میں سے بہت سارے ایسے ہیں جن کا اس کے علاوہ زریعہ روزگار نہیں ہے۔شاہد سونونے کہاکہ شوبز سے وابستہ ان لوگوں کو کھانے کے لالے پڑ گئے ہیں حکومت کی طرف سے اعلان کردہ مالی امداد اور راشن بھی ان تک نہیں پہنچ سکا۔

س وقت جو تنظیموں ان لوگوں کی مدد کے دعوے کررہی ہے وہ بھی ان تک نہیں پہنچ پارہے۔

مزید :

کلچر -