جو وعدہ کرتی ہوں اسے ہر حال میں پورا کرتی ہوں،لائبہ علی

جو وعدہ کرتی ہوں اسے ہر حال میں پورا کرتی ہوں،لائبہ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) معروف کوریوگرافراو اکلاسیکل ڈانسر لائبہ علی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران غریب فنکاروں کی مدد کررہی ہوں۔میری ایک خوبی ہے کہ میں جس سے جو وعدہ کرتی ہوں اسے ہر حال میں پورا کرتی ہوں۔کرونا وائرس کے دوران اس ڈانس ماسٹرکو بھی راشن دیا جس کے ساتھ اب کام نہیں کررہی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں لائبہ علی نے کہا کہ میں اپنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔کوئی اچھا کرے یا برا میں ہر ایک ساتھ بھلائی کرتی ہوں۔ ڈانس اکیڈمی کا قیام ایک خواب تھا جو پورا ہوچکا ہے۔
پروفیشنل آرٹسٹ مشکل سے مشکل حالات میں بھی اپنے کام سے بے ایمانی نہیں کرسکتا۔لائبہ علی نے کہا کہ اپنے فن میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے، محنت کے بغیر زندگی میں کامیابی کا خواب دیکھنا درست نہیں ہے،زندگی کے کسی شعبے میں اس وقت کامیابی نہیں ملتی جب تک اس کیلئے بھرپورمحنت نہ کی گئی ہو۔انہوں نے کہا کہ آج لوگ مجھے بے پناہ پیارکرتے ہیں جومیرے لئے کسی بھی ایوارڈ سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ باتیں کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کامیابیوں تک پہنچنا آسان نہیں ہوتا۔

مزید :

کلچر -